Wednesday 14 April, 2010

Mar-Apr 2010آہ! عبد المتین اب اس دنیا میں نہ رہے

آہ! عبد المتین اب اس دنیا میں نہ رہے
۱۶؍جنوری ۲۰۱۰ء ؁ کو دوپہر کا وقت تھا، اچانک ہمیں اس افسوس ناک خبر سے دوچار ہونا پڑا کہ عبدالمتین سلفی کا کشن گنج، بہار میں ہارٹ فیل ہوکر انتقال ہوگیا، وہاں صبح کسی قریبی گاؤں میں ایک رفاہی کام، غریبوں میں کمبل تقسیم کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے، گھر واپس آنے کے تھوڑی ہی دیر بعد یہ جاں گسل سانحہ پیش آیا، إنا للہ وإنا الیہ راجعون، اللہ انہیں رحمت ومغفرت سے نوازے اورجنت الفردوس نصیب فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ایسے تو ہر انسان کو کسی نہ کسی روز اس دار فانی سے دارالبقاء کی طرف سفر کرنا ہی ہوگا، لیکن عبدالمتین رحمہ اللہ کی اس رحلت نے ان کے متروکہ عظیم الشان ادارہ توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشن گنج کے تحت چلنے والے متعدد تعلیمی اداروں کو چلانے کے لئے ان کے کسی جانشین کی تعیین کے سلسلے میں ہمیں ایک آزمائش میں ڈال دیا تھا اور گویا ایک چھوٹااجتماعِ بنو سقیفہ کا منظر پیش آنے لگا تھا، لیکن بالآخر جس طرح وہاں اللہ تعالیٰ نے مسئلہ کا متفقہ حل کرادیا تھا، اسی طرح یہاں بھی بالآخر اللہ تعالیٰ نے اراکین ٹرسٹ کو باتفاق آراء مسئلہ کو حل کراکے عبدالمتین سلفی رحمہ اللہ کے باصلاحیت بڑے صاحب زادے عزیزم مطیع الرحمن مدنی کو ان کا جانشین بنانے کی توفیق دی۔
فللہ الحمد،ماشاء اللہ کان وما لم یشالم یکن۔

محمد عطاء الرحمن مدنیؔ
نئی دہلی

No comments:

Post a Comment