Wednesday 14 April, 2010

مرکز التوحید کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کاانعقاد

مرکز التوحید (مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ) کرشنانگر، نیپال کے زیر اہتمام مورخہ ۲۵؍فروری ۲۰۱۰ء ؁ مسلم کمیونٹی ہال، کرشنانگر، نیپال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں دماغ کی بیماریاں(نفسیاتی بیماریوں کے علاوہ) جیسے:دماغ میں گانٹھ (ٹیومر)،دماغ میں پانی کا جم جانا،دماغ کی رگوں کا بند ہونا،دماغ کی رگوں کا گچھا یا پھوڑا،دماغ کی رگ پھٹ جانا،سرپر چوٹ لگ کر کوئی نقص پیدا ہوا ہو،مرگی۔
ریڑھ کی ہڈی اور نسوں (اعصاب) کی بیماریاں جیسے:نس کا دب جانا،ریڑھ کی ہڈی کا سٹر جانا یا ٹوٹ جانا Splusl Cerd ،حرام مغز میں گانٹھ یا پیپ ہوجانا ، ریڑھ کی گدی Diskکا کھسک جانا ،ریڑھ کی ہڈی کا ٹیڑھا ہوجانا۔
ان امراض کے ماہر جناب ڈاکٹر فاروق لوکھنڈے (M.C.H.) (نیورو سرجن، سیفی ہاسپٹل، ممبئی) نے ایک کثیر تعداد مریضوں کی بیماریوں کی تشخیص کرکے دوائیں تجویز کیں اور اس طبی کیمپ سے لوگوں نے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا۔
جناب ڈاکٹر سعید احمد اثریؔ کرشنانگر، جناب ڈاکٹر عبدالاول صاحب بہادر گنج، جناب ڈاکٹر حکیم اللہ صاحب کرشنانگر نے بطور معاون ڈاکٹر صاحب کا ساتھ دیا، ڈاکٹر موصوف کی معیت میں ممبئی سے جناب انور خاں صاحب بھی تشریف لائے تھے، جنہوں نے دلجمعی سے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
کرشنانگر و بڑھنی اور اطراف وجوانب میں ضروریات زندگی کی ساری سہولیات موجود ہیں لیکن ایک اچھے ہاسپٹل کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہی ہے،اگر وقتا فوقتا مختلف موضوع پر ڈاکٹرس حضرات کی آمد ہوتی رہے تو کافی حد تک یہ کمی پوری کی جاسکتی ہے، مرکز التوحید کے زیر اہتمام اس کام کا آغاز کردیا گیا ہے، اللہ رب العالمین ذمہ داران مرکز کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔

No comments:

Post a Comment