Wednesday, 14 April 2010

وزیر مملکت برائے امور داخلہ مسٹر رضوان انصاری کا استقبال

وزیر مملکت برائے امور داخلہ
مسٹر رضوان انصاری کا استقبال
صدر مرکزالتوحید شیخ عبداللہ مدنی جھنڈانگری کی دعوت پر وزیر مملکت برائے امور داخلہ مسٹر رضوان انصاری مورخہ ۲۲؍فروری ۲۰۱۰ء ؁ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ تشریف لائے جہاں صدرمرکز نے وزیر موصوف کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر موصوف نے اپنے بیان میں کہا:ملک نیپال میں مسلمانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا چاہئے، کوشش ہوکہ کوئی بھی شخص تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم نہ رہے، یہ وقت کا اہم تقاضا ہے، اس پر لبیک کہنا چاہئے، ورنہ جو قومیں تعلیم سے رشتہ توڑ لیتی ہیں، تنزلی ان کا مقدر بن جاتی ہے، کرشنانگر میں قائم پہلی نسواں اقامتی درسگاہ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ مسلمان مرد و خواتین کا مستقبل اس دیش میں تابناک ہے۔
وزیر موصوف نے مرکز کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مرکز کو مبارکباد پیش کی، آخر میں صدر مرکز نے متعدد مفید کتب اور قرآن کریم کا ایک سیٹ وزیر محترم کو ہدیہ کیا جسے وزیر موصوف نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
واضح رہے کہ وزیر محترم کی جھنڈانگر تشریف آوری معروف تاجر جناب سفر علی کی صاحبزادی کی تقریب عقد میں شرکت کی غرض سے ہوئی تھی، جہاں اعیان شہر حاضر تھے۔

No comments:

Post a Comment