گرامی عزت مآب مولانا عبدالمتین سلفی صاحب
صدر توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ، کشن گنج، بہار۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خداکرے مزاج گرامی بخیر ہو! پاکوڑ کے کل ہند عظیم الشان اہل حدیث کانفرنس ۱۳،۱۴، اور ۱۵؍مارچ ۲۰۰۴ء میں شرکت کے لئے حضرت مولانا عبداللہ مدنیؔ ناظم مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ کے ہمراہ گھر سے نکلنا ہوا اور اجلاس سے دو یوم قبل ہی آنجناب کے ادارہ توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ میں حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا، منتظمین بالخصوص آنجناب نے گلے سے لگایا، اور پر تکلف ضیافت فرمائی۔ وہاں میں نے پہلی بار ٹرسٹ کے نشاطات کو قریب سے دیکھا، الحمدللہ کیا ہی خوش نما اور خوشگوار منظر تھا، دل خوشیوں سے لبریز ہورہا تھا، انتظام وانصرام دیکھ کر بالخصوص تمام شعبہ جات، وسیع و عریض میدان میں قیام ، موصوف کے قلب و نظر کی وسعت اور دور اندیشی کا ہر قدم پر ثبوت فراہم کررہا تھا، کہیں شعبۂ حفظ اور علوم شرعیہ کی تدریس، تو کہیں کمپیوٹر و سائنس اور ٹکنالوجی کا شعبہ ہے اور تقریباً ہر شعبہ اپنے میں سرگرم عمل ہے، شعبۂ نسواں میں خوش الحان قاریہ کی قرأت قرآن نے خوب محظوظ کیا، اللہ کرے یہ سلسلہ ہمیشہ قائم رہے اور چراغ سے چراغ جلتے رہیں۔
یہ جان کر ہماری خوشی اور دوچند ہوگئی کہ ٹرسٹ کی غالباً پچاس شاخیں صوبۂ بہار و بنگال کے طول وعرض میں کام کر رہی ہیں۔
ٹرسٹ کے ذمہ داران خصوصاًآنجناب کے انتظام و انصرام اور وسعت کار کو دیکھ کر یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ دعوت الی اللہ کا ہی جذبہ ہے جو خدمت اسلام کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔
کام کی وسعت اور وقت کی تنگ دامانی پھر بھی آنجناب کی کوششوں سے بہار سے بنگال تک بہت کچھ دیکھا، یہ اعلیٰ ظرفی اور بلند حوصلگی تھی کہ رات کی تاریکی بھی مانع اور حائل نہ ہو سکی اور ہاتھ میں ٹارچ لئے رہنمائی کی اور تفصیلات سے آگاہ فرماتے رہے۔
کہاں میں اور کہاں وہ نکہت گل نسیم صبح تیری مہربانی
میں ٹرسٹ کے ذمہ داران کا خصوصاً آنجناب کی قدر افزائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے خلوص و للہیت اور درازئ لطف و کرم کی دعا کرتا ہوں۔
پاکوڑ اہل حدیث کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے مہمانوں کی پتاکا فیکٹری میں حتی الوسع ضیافت، قیام و طعام کا بھرپور انتظام وہ بھی آپ کے توسط سے قابل قدر اور قابل ستائش ہے۔ اللہ تعالیٰ اجر جزیل سے نوازے اور دینی جماعتی حمیت کو ہمیشہ باقی رکھے۔ آمین

خلوص کار
ڈاکٹر سعید احمد اثریؔ
کرشنا نگر، نیپال
ڈاکٹر سعید احمد اثریؔ
کرشنا نگر، نیپال
No comments:
Post a Comment